crossorigin="anonymous"> متحدہ عرب امارات کا پاکستان کو 2ارب ڈالر قرض کو رول اوور کرنیکا اور مزید ایک ارب ڈالر قرض دینے کا اعلان - societynewspk

متحدہ عرب امارات کا پاکستان کو 2ارب ڈالر قرض کو رول اوور کرنیکا اور مزید ایک ارب ڈالر قرض دینے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا پاکستان کو 2 بلین ڈالرز کے قرض کو رول اوور کرنے اور 1 بلین ڈالر مزید قرض فراہم کرنے کا اعلان

ابوظہبی (سوسائٹی نیوز)
وزیراعظم شہبازشریف متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کیلئے ابو ظہبی کے صدارتی محل پہنچے ۔ شیخ محمد بن زاید نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے گرانقدر تعاون کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے برادر ملک میں مدعو کرنے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان موجودہ برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے 2 بلین امریکی ڈالر کے موجودہ قرض کو رول اوور کرنے اور 1 بلین امریکی ڈالر اضافی قرض فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کی۔ تاریخوں کا فیصلہ سفارتی ذرائع سے کیا جائے گا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button