سیدنا صدیق اکبر کی پوری زندگی عشق مصطفی کا سرچشمہ ہے۔ مولانا اویس رضا قادری

ملتان(سوسائٹی نیوز)
یوسی 66میں محفل میلاد مصطفیٰ کی تقریب سے مولانا اویس رضا قادری نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آپ کی پوری زندگی عشق مصطفی ؐ کا سرچشمہ ہے۔ غلامان مصطفی ؐ صبح قیامت تک آپ کی حیات مبارکہ سے سامان نور حاصل کر سکتے ہیں کہ سیدنا صدیق اکبر ؓ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ آپ افضل البشربعد الانبیاء ہیں ۔پاکستان میں سنت صدیقی پر عمل کر کے ہی امن کا گہوارہ اور نظام مصطفی ؐ نافذکر کے ہم دنیاوی طاقتوں سے نبرد آزما ہو سکتے ہیں۔ حضور سرور کائنات ﷺ کے وصال کے بعد سید نا صدیق اکبرؓ نے جرات و استقامت کے ساتھ ختم نبوت اور زکوٰۃ کے منکرین اور فتنہ ارتداد کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا اور کفر کی دو بڑی طاقتوں روم اور فارس کو بھی شکست فاش دی ہرطرف امن و سکون اور خوشحالی کا دور دورہ تھا۔
سابق وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی۔ایم این اے موسیٰ علی گیلانی۔سابق صوبائی وزیرسید علی حیدر گیلانی۔صداقت حسین شاہ بخاری کی جانب سے محفل میلاد میں شریک ہیں۔علی قاسم گیلانی۔ملک اصغر پنوار۔نذرمحمدبھٹی۔اسد عباس شاہ۔مخدوم سید ریاض حسین بخاری۔مخدوم شوکت حسین بخاری۔مخدوم سید مشرف حسین۔سجادقریشی۔جاوید اخترخان۔شیخ تنویر۔محمد وسیم۔ملک عبدالررزاق بپی۔چوہدری خالدمہے۔ایس پی سٹی منصور عالم و دیگر بھی شریک ہیں آخر میں پاکستان کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔
ملتان۔صداقت حسین شاہ بخاری کی جانب سے محفل میلاد مصطفیٰ کی تقریب سے مولانا اویس رضا قادری نے خطاب کررہے ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی۔ایم این اے موسیٰ علی گیلانی۔صوبائی وزیرسیدعلی حیدر گیلانی۔صداقت حسین شاہ بخاری۔علی قاسم گیلانی۔ملک اصغر پنوار۔نذرمحمدبھٹی۔اسدعباس شاہ۔مخدوم سید ریاض حسین بخاری۔مخدوم شوکت حسین بخاری۔مخدوم سید مشرف حسین۔سجادقریشی۔جاوید اخترخان۔شیخ تنویر۔محمد وسیم۔ملک عبدالررزاق بپی۔چوہدری خالدمہے۔ایس پی سٹی منصور عالم ودیگرشریک ہیں