کوئین الزبتھ دوم کے انتقال پر دنیائے انسانیت سوگوار ہے۔ سلیم لغاری

ملکہ نے دُنیابھر کے انسانوں کے دِلوں پر راج کے تاج کو اپنے سر سَجایا ـ
کوئین الزبتھ کے انتقال پر دُنیائے انسانیت سوگوار ہےـ سلیم لغاری
کینیڈا، ونی پگ(سوسائٹی نیوز)
خدمتِ انسانیت پارٹی پاکستان کے سربراہ محمد سلیم لغاری نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر دِلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجہانی ملکہ کی انسانی خدمات تاریخ کا انمٹ باب ہیں ـ
انہوں نے مزید کہا کہ ملکہ نے انسانیت دوستی کی بنیاد پر نہ صرف اپنے مُلک بلکہ دنیا بھر کے انسانوں کے دِلوں پر راج کے تاج کو اپنے سرسجایا ـ انہوں نے کہا کہ کوئین الزبتھ دوئم کے انتقال پر آج دُنیائے انسانیت سوگوار ہے ـ