سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جو بھی کر نا پڑا وہ کریں گے۔ مریم نواز
مریم نواز سے امداد نہ ملنے پر خواتین کی بددعائیں

“مریم نواز تونسہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں،متاثرین کی مشکلات اور مسائل سنے”،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جو بھی کرنا پڑا کریں گے۔ مریم نواز
امداد نہ ملنے پر خواتین نے شدید مایوسی میں بددعائیں دینا شروع کر دیں
تونسہ (سوسائٹی نیوز)
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز پنجاب کے علاقے تونسہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں۔

مریم نواز نے ٹبی قیصرانی اور بستی ناڑی میں متاثرین سے ملاقات کی جس میں ان کی مشکلات اور مسائل سنے اور ہرممکن مددکی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر متاثرین سے ملاقات میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ وہ سیاست کسی کام کی نہیں جو عوام کے کام نہ آئے، تمام جماعتوں کا فرض ہے کہ قوم کی مدد کیلئے آگے آئیں۔ان کا کہنا تھاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جو بھی کرنا پڑا ہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تونسہ میں بہت تباہی ہوئی ہے، گھر تباہ ہو گئے اور فصلیں ختم ہو گئیں، جب تک آپ لوگ اپنے گھروں میں آباد نہیں ہوں گے، ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔
مریم نواز نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ مصیبت میں گھرے سیلاب زدگا ن کی مدد کیلئے اپنا حصہ ضرور نکالیں۔
مریم نواز کے جانے بعد خواتین کی بڑی تعداد نےامداد نہ ملنے پر شدید مایوسی کے عالم میں بددعائیں دینا شروع کر دیں۔ ان خواتین کا موقف تھا کہ وہ صبح سے بھوکی پیاسی گرمی میں اس امید پر بیٹھی تھیں کہ مریم نواز آ کر ان کی امداد کرے گی مگر ایسا کچھ بھی ہوا۔اب ہم اپنے بچوں کو کھلائیں گی۔