crossorigin="anonymous"> انسانی لاشوں تذلیل کسی صورت برداشت نہ کریں گے،٠ لاشوں کو ہسپتالوں کے سپرد کرتے وقت ان کی رسید لازمی لی جائے۔ مشیر وزیراعلی پنجاب طارق زمان گجر کی ریسکیو 1122 کے دورہ کے موقع پر ہدایات - societynewspk

انسانی لاشوں تذلیل کسی صورت برداشت نہ کریں گے،٠ لاشوں کو ہسپتالوں کے سپرد کرتے وقت ان کی رسید لازمی لی جائے۔ مشیر وزیراعلی پنجاب طارق زمان گجر کی ریسکیو 1122 کے دورہ کے موقع پر ہدایات

ملتان( سوسائٹی نیوز)

مشیر وزیر اعلی پنجاب چودھری طارق زمان گجر کا شہر اولیامیں ریسکیو1122کے مختلف پوائنٹ کا دورگزشتہ. لاشوں کی 6ماہ کا ریکارڈ مرتب کرکے ہدایت جاری کی گئی تفصیل کے مطابق مشیر وزیراعلی پنجاب چودھری طارق زمان گجر نے شہر اولیامیں قائم ریسکیو1122کے مختلف پوائنٹس کادورہ کیا اور ہیڈآفس چوک کمہارانوالہ میں ہیڈ ریسکیو1122کے آفس بھی پہنچے جہاں ڈاکٹرکلیم اللہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

چودھری طارق زمان گجر نے ریسکیو1122کا گزشتہ6ماہ کا ریکارڈ دیکھا اور کہا کہ شہر کے کسی علاقہ سے ریسکیو 1122 کے اہلکار جانفشانی سے اپناکام انجام دے رہے ہیں مگر جائے وقوعہ سے اٹھائی گئی لاشوں کا تمام ریکارڈ موجود ہوناچاہیئے اور جس ہسپتال میں لاش جمع کروائی جائے اس کی وصولی کا ریکارڈ بھی ہونا لازمی قراردیاجائے اگر کوئی ہسپتال لاش وصول کرنے کےباوجود وصولی سلپ نہ دیں تو اس ہسپتال کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اگر ریسکیو1122کے اہلکاڈیوٹی سے غافل پائے گئے تو وہ بھی کسی رعایت کے مستحق نہ ہوں گے۔

مشیر وزیر اعلی پنجاب نے مزید کہا انسانی لاشوں کو تذلیل کسی بھی صورت میں قابل قبول نہ ہوگی اور ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آخر میں ڈاکٹر کلیم نے مشیر وزیر اعلی پنجاب چودھری طارق زمان گجر کو مکمل یقین دھانی کروائی اور غفلت ولاپرواہی کسی بھی صورت میں برداشت نہ ہوگی ۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری طارق زمان گجر نے آخر میں ریسکیو 1122کے تمام اچھے کام کرنے والے اہلکاروں کی تعریف کی اور شاباش دی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button