crossorigin="anonymous"> چور مجھے اور پارٹی کو گندا کرنا چاہتے ہیں،یہ گندی وڈیو تیار کر رہے ہیں۔ عمران خان - societynewspk

چور مجھے اور پارٹی کو گندا کرنا چاہتے ہیں،یہ گندی وڈیو تیار کر رہے ہیں۔ عمران خان

ننکانہ صاحب (سوسائٹی نیوز)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سارے چور جمع ہوکرکسی نہ کسی طرح مجھے اور میری پارٹی کوعوام کی نظروں میں گندا کرنا چاہتے ہیں اور یہ گندی گندی ویڈیوتیارکر رہے ہیں۔

ننکانہ صاحب میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان کا کہناتھاکہ سازش کے ذریعے حکومت کو گرایا گیا، ہماری حکومت اس لیے گرائی گئی کہ کسی کی غلامی کے لیے تیار نہیں تھے، حکومت کا شکریہ کہ سائفر کو سامنے لایا گیا، کمیشن ضرور بنے گا لیکن آپ نہیں بنائیں گے، جب بھی کمیشن بنے گا حقیقت سب کے سامنے آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سارے چورجمع ہوکرکسی نہ کسی طرح مجھے اور میری پارٹی کوعوام کی نظروں میں گندا کرنا چاہتے ہیں، یہ گندی گندی ویڈیو تیار کر رہے ہیں، یہ گھر میں بیٹھ کر نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے ویڈیو اور آڈیوٹیپ تیار کر رہے ہیں۔

ان کہنا تھاکہ ڈیپ فیک ویڈیوعوام کو دکھائیں گے، یہ خود کو بچانے کے لیےگند اچھال رہے ہیں پھربھی اپنے آپ کونہیں بچاسکیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم آفس اوراس کے گھرکی سکیور لائن کس نے ٹیپ کی اورلیک کیسے ہوئی؟ اگرآپ وزیراعظم کی کالز کی سرویلنس کرنا چاہتے ہیں توکریں لیکن ان کولیک کرنا جرم ہے، میں عدالت میں جارہا ہوں پتا چلاؤں گا کہ کون سی ایجنسیز یہ کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے جھوٹے کیس بنائے جارہے ہیں، مقدمے کیے جارہے ہیں، چیلنج کرتا ہوں جوبھی کریں مگراس سیلاب کونہیں روک سکتے، پاکستان میں انقلاب آرہا ہے اس کوکوئی نہیں روک سکتا

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button