ٹیوٹا نوجوانوں کو جدید خطوط پر تربیت دیکر انہیں سماج کا کارآمد اور ذمہ دار فرد بنانا چاہتی ہے۔ احمد خاور شہزاد

ٹیوٹا نوجوانوں کو جدید خطوط پر تربیت دیکر انہیں سماج کا کارآمد اورذمہ دار فرد بنانا چاہتی ہے۔ احمد خاورشہزاد
ملتان ( سوسائٹی نیوز)
چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا اتھارٹی پنجاب احمد خاور شہزاد نے کہا ہے کہ ٹیوٹا نوجوانوں کو جدید خطوط پر تربیت دے کر انھیں سماج کا کار آمد اور ذمہ دار فرد بنانا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں اسے نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں بلکہ انھیں خود روزگار کے قابل بنانے کے لئے مہارتیں سکھائی جاتی ہیں ۔
یہ بات انہوں نے ملتان میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین قاسم پور کالونی ملتان میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ عملی مہارتیں اور جدید ٹیکنالوجی اور علوم حاصل کر کے نوجوان بیرون ملک ملازمتوں سے زر مبادلہ میں اضافہ کا سبب بن سکتے ہیں۔
احمد خاور شہزاد نے کہا کہ اس ضمن میں فنی تعلیمی اداروں کی لیبارٹریز کو جدید خطوط پر استوار کرنا لازم ہے۔
ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین قاسم پور کالونی کی کارکردگی بارے پرنسپل نیلما درانی نے بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کی یہاں بچیوں کو بیوٹیشن، کوکنگ اور کمپیوٹر کورسز کیساتھ ساتھ سلائی اور فیشن ڈیزائنگ بھی سکھائی جاتی ہے اور اس سلسلے میں عملی تربیت کیساتھ ساتھ مختلف فنی اداروں سے رابطہ کاری بھی فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی تیار کردہ مصنوعات کی بہتر طور پر مارکیٹنگ کر سکیں۔
چیف آپریٹنگ آفیسر نے ادارے میں ڈبل شفٹ کے اجراء کی ہدایت کی تاکہ زیادہ سے زیادہ بچیاں استفادہ کر سکیں۔
اس موقع پر طالبات کے بنے ہوئے ملبوسات بھی نمائش میں پیش کے گئے ۔چیف آپریٹنگ آفیسر نے طالبات کی کارکردگی کو سراہا۔
انھوں ذیادہ سے ذیادہ طالبات کو ہنرمند بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔
اس موقع پر انھوں نے ادارہ میں پودا بھی لگایا۔
ریجنل ڈائریکٹر جنوبی پنجاب ٹیوٹا انجنیئر قاضی اسد،ڈائریکٹر ملتان عائشہ بھی بریفنگ میں موجود تھیں۔ انہوں نےادارے کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
چیف آپریٹنگ آفیسر نے کہا کہ چین کے دورہ کے دوران میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ صنعت سے روابط استوارکرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انھوں نے ادارے کی خوبصورتی میں اضافہ کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ ٹیوٹا ہر نوجوان کو ہنرمند بنانے کے لیے شارٹ کورسز کا اجراء کر رہی ہے۔
اس سے قبل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان میں طلباء سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت اور حرمت آپ کی محنت سے عبارت ہے ۔
انجنیئر قاضی اسد ریجنل ڈائریکٹر اور پرنسپل محمد اسلام نے ادارہ کی کارکردگی اور اسے سنٹر آف ایکسلنس بنانے کے لیے بریفنگ دی۔
چیف آپریٹنگ آفیسر نے طلباء کے بنائے ہوئے ماڈل بھی دیکھے اور طلباء کی کاوشوں کو سراہا۔
ڈاکٹر عمران اشرف، انجنیئر رانا بشیر، انجنیئر رانا اطہر، انجنیئر مدثر رشید، طارق جمیل، انجنیئر محمد سعید، محمد اسحاق، انجنیئر محمد باقر، انجنیئر محمد ندیم جاوید فاروق ڈوگر، تنویر تابش و دیگر صدر و شعبہ جات بھی اس موقع پر موجود تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر نے پرنسپل نیلما درانی اور محمد اسلام کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔انھوں نے ادارہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔