crossorigin="anonymous"> روس سے تجارت کے راستے کھل گئے،گندم کے بعد اب پاکستان روس سے گیس اور تیل خریدنے کیلئے تیار - societynewspk

روس سے تجارت کے راستے کھل گئے،گندم کے بعد اب پاکستان روس سے گیس اور تیل خریدنے کیلئے تیار

روس سے تجارت کے راستے کھل گئے،

گندم کے بعد اب پاکستان روس سے گیس اور تیل خریدنے کیلئے بھی تیار

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

وزیرمملکت برائےپیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان روس سے گیس اور تیل خریدنے کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان روس سے گیس اور تیل خریدنے کیلئے تیار ہے،اس حوالے سے روس کو توانائی کی ضروریات کے حوالے سے خط لکھ چکے ہیں۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان پر پابندی لگنے والا کوئی کام نہیں کریں گے، ٹاپی منصوبے کو آگے لیکر جائیں گے۔

وزیر مملکت پیٹرولیم نے کہا کہ ٹاپی 8 ارب ڈالرز کا طویل المدتی منصوبہ ہے ، جس کے تحت تقریبا 1.4 ارب مکعب فٹ گیس درآمد کی جاسکے گی۔

انھوں نے بتایا کہ اس سال گیس کا بہت بڑا شارٹ فال ہوگا، جنوری اور فروری کیلئے ایک ایک اضافی ایل این جی کارگوز کابندوبست کرلیا ہے ، سردیوں میں گھریلو صارفین کو ترجیحی بنیاد پر گیس دیں گے۔

مصدق ملک نے مزید کہا کہ حکومت میں آئے تو پاکستان کمرشل بنیادوں پر ڈیفالٹ کرچکا تھا۔

واضح رہے کہ چند دن قبل حکومت نے روس سے 3لاکھ ٹن گندم خریدنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button