crossorigin="anonymous"> - societynewspk

پاک ایران ٹرین سروس بحال نہ ہونے سے تاجر شدید پریشان

 

چاغی(سوسائٹی نیوز)

شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث پاک ایران ریل سروسز تاحال بحال نہ ہوسکی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق بارشوں کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں پاک ایران ریل سروس مکمل طوربند ہے، جس کے باعث دالبندین ریلوےاسٹیشن پرچار مال گاڑیاں گزشتہ ایک ہفتےسےکھڑی ہیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ چاروں مال گاڑیوں کے بوگیوں میں چاول لدے ہوئے ہیں، شدید گرمی کےباعث کروڑوں روپے کے چاولوں کے خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ بندش کی وجہ یہ ہے کہ احمد وال کے قریب ریلوے کے تباہ شدہ پل کا ہنگامی بنیادوں پر کام نہیں کرایا جاسکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاک ایران ریل ٹریک کے نچلےوالےحصے ابھی تک پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ہونے والی شدید اور موسلادھار بارش کے بعد آنے والے سیلاب نے احمد وال، دالبندین، یک مچ اور دیگر کئی مقامات سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچایا ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button