crossorigin="anonymous"> بچوں کی کورونا ویکسینیشن مہم کیلئے پیرامیڈیکل سٹاف کی ٹریننگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ڈاکٹر سید علی مہدی - societynewspk

بچوں کی کورونا ویکسینیشن مہم کیلئے پیرامیڈیکل سٹاف کی ٹریننگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ڈاکٹر سید علی مہدی

ملتان ( سوسائٹی نیوز)

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ملتان ڈاکٹر سید علی مہدی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں 5 سال کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن مہم کیلئے پیرا میڈیکل سٹاف کی ٹریننگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ صوبے بھر کی طرح ملتان میں میں 19 ستمبر سے 6 روزہ کورونا مہم شروع ہوگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا مہم کے سلسلے میں عملے کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر سید علی مہدی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا ہے اس مہم میں 5 سے 12 سال کے بچوں کو فائزر کی ویکسی نیشن لگائی جائے گی جبکہ 12 سال تک کے بچوں کو 28 دن بعد دوسری ڈوز لگے گی جس کے بعد ویکسینیشن کو بچوں کے تعلیمی و سرکاری ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 6 روزہ مہم کے دوران سکولز پر خصوصی فوکس کرینگے۔فائزر ویکسینیشن مکمل محفوظ اور تصدیق شدہ ہے۔ والدین بلا خوف و خطر بچوں کو ویکسین لگواکر اپنی زندگی محفوظ بنائیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button