crossorigin="anonymous"> ملک ارشد اقبال بھٹہ کا یوم پاک فضائیہ کے موقع پر جنگ ستمبر کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت - societynewspk

ملک ارشد اقبال بھٹہ کا یوم پاک فضائیہ کے موقع پر جنگ ستمبر کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت

ملک ارشد اقبال بھٹہ کا یوم پاک فضائیہ کے موقع پر جنگ ستمبر کے غازیوں اور شہداء کو خراجِ عقیدت

ملتان (سوسائٹی نیوز)

سٹی کونسل کے صدر ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا ہے کہ یوم پاک فضائیہ7 ستمبر 1965ء کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جو ناقابلِ فراموش کارنامے سر انجام دیئے انہیں دنیا کی دفاعی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔ جنگ ستمبر 1965میں پاک فصائیہ کے شاہینوں نے وطن عزیز کی فضائی حدود کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے دشمن کو بدترین شکست دی۔

 ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ پوری قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔ آج بھی پاک فضائیہ کا ہر شاہین 1965ء والے جذبے سے سرشار اور دشمن کی ہر چال کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button