متحدہ عرب امارات کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے”آرڈر آف دی یونین” کا اعزاز

متحدہ عرب امارات کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے “آرڈر آف دی یونین “کا اعزاز
متحدہ عرب امارات (سوسائٹی نیوز)
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امارات کے دوسرے اعلیٰ ترین اعزاز “آرڈر آف دی یونین”سے نوازا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں ان کا استقبال اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے کیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کی دورے کے دوران امارتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات کے لیے دفاع کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور مشترکہ کارروائی پر تبادلہ خیال کیا۔
امارتی صدر شیخ محمد زاید النہیان کی جانب سے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات اور انہیں مختلف سطحوں پر مستحکم کرنے کے لیے باہمی دلچسپی کا اعادہ بھی کیا گیا۔
ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعزاز دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے۔
واضح رہے کہ آرڈر آف دی یونین دوست ممالک کے سینیئر حکام کو دیا جانے والا متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کا دوسرا سب سے بڑا اعزاز ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈی جی نے بتایا کہ تعلقات کومزید فروغ دینے میں کردار پر آرمی چیف کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
دونوں شخصیات نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور یو اے ای میں خوشگوار تعلقات اور گہرا بھائی چارہ ہے اور تاریخ تعاون ایک پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہورہا ہے۔
خیال رہے یہ ایوارڈ شہزادہ سلمان بن حمادال خلیفہ اور پرنس فلپس اورپرنس ولیمز کو دیا جا چکا ہے جبکہ مل لاھود، بل گیٹس اورسرگئی لاوروف کو بھی آرڈرآف دی یونین سے نوازا جا چکا ہے۔
واضح رہے سعودی ولی عہد نے آرمی چیف کو 26 جون 2022 کو میڈل آف ایکسلینس سے ، بحرینی ولی عہد نے آرمی چیف کو 9 جنوری 2021 کو بحرینی آرڈر فرسٹ کلاس ایوارڈ سے نوازا تھا۔
اس کے علاوہ کنگ عبداللہ دوئم نے آرمی چیف کو 5اکتوبر2019کوآرڈرآف ملٹری میرٹ اردن سے نوازا تھا جبکہ آرمی چیف کو27دسمبر 2018میں روس کی جانب سے تہنیتی خط دیاگیا اور 20جون 2017 آرمی چیف کو ترکی کےلیجن آف میرٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔