طلباء اور اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری:برطانیہ کا پاکستانی طلباء اور اساتذہ 3ہزار تعلیمی اسکالر شپ کا اعلان

طلباء اور اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری: برطانیہ کا پاکستانی طلباء اساتذہ کیلئے 3 ہزارتعلیمی سکالر شپ کا اعلان
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
برطانیہ نے پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں کے طلباء اور اساتذہ کیلئے 3 ہزارتعلیمی سکالر شپ کا اعلان کر دیا ہے، برطانیہ نے یونیورسٹیوں کے طلباء اور اساتذہ کیلئے ماسٹر اور پی ایچ ڈی سکالر شپ کا اعلان کر دیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے درخواستیں طلب کر لیں۔برطانیہ نے یونیورسٹیوں کے طلباء اور اساتذہ کیلئے ماسٹر اور پی ایچ ڈی سکالر شپ کا اعلان کر دیا ہے۔
برطانیہ کامن ویلتھ پروگرام کے تحت تمام تعلیمی اخراجات ادا کرے گا۔ایم اے اور ایم فل کی سکالر شپ طلباء کیلئے جبکہ پی ایچ ڈی سکالر شپ اساتذہ کیلئے مختص کی گئی ہے۔یونیورسٹیوں کے طلباء اور اساتذہ 18 اکتوبر تک ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے اپلائی کر سکیں گے۔ سکالر شپ کی درخواستوں کا عمل ایچ ای سی کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔امیدوار ایچ ای سی کی ویب سائٹ سے مزید تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں۔