crossorigin="anonymous"> جلال الدین رومی فاونڈیشن کے تحت مہر فاطمہ دسترخوان کا ریلوے اسٹیشن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں آغاز، شہباز شریف ہسپتال میں بھی مریضوں اور لواحقین کیلئے فری کھانا فراہم ۔ خواجہ جلال الدین رومی - societynewspk

جلال الدین رومی فاونڈیشن کے تحت مہر فاطمہ دسترخوان کا ریلوے اسٹیشن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں آغاز، شہباز شریف ہسپتال میں بھی مریضوں اور لواحقین کیلئے فری کھانا فراہم ۔ خواجہ جلال الدین رومی

ملتان(سوسائٹی نیوز)

کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے معروف صنعتکار جلال الدین رومی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہسپتال شہباز شریف کا دورہ کیا۔کمشنر عامر خٹک نے ہسپتال کے بحالی کاموں کا جائزہ لیا۔ مریضوں لواحقین سے ملاقات اور دستیاب سہولیات بارے بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کررہی ہے۔شہریوں کی آسانی کیلئے دستیاب سہولیات ، ادویات بارے پینافلکس آویزاں ہیںں

معروف سماجی رہنما جلال الدین رومی نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ کیساتھ ملکر جلال الدین رومی فاؤنڈیشن کے تحت مہر فاطمہ دستر خوان بھی شہر کے مخلتف علاقوں میں شروع کیا جارہا ہے۔پہلے مرحلے میں ریلوے اسٹیشن پر دستر خوان کا آغاز کیا گیا اور اب شہباز شریف ہسپتال میں بھی مریضوں، لواحقین کیلئے کھانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رومی ٹرسٹ عوامی فلاح و بہبود کیلئے ڈویژنل انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ایم ایس ڈاکٹر راؤ امجد ، دیگر ڈاکٹرز ہمراہ تھے

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button