crossorigin="anonymous"> - societynewspk

سابق وزیراعلی عثمان بزدار جعلی انتقال اراضی کے کیس میں بری

ڈی جی خان(سوسائٹی نیوز)

 سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو جعلی انتقال اراضی کیس میں بری کردیا گیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف کیس کی سماعت اسپیشل جج اینٹی کرپشن نوید احمد قریشی نے کی جس سلسلے میں عثمان بزدار عدالت میں پیش ہوئے۔

عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں پر 900 کینال اراضی جعلی انتقال کرنے کا الزام تھا جس پر اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

تحقیقاتی ٹیم نے عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں کو بے گناہ قرار دیا اور عثمان بزدار پر الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے مقدمہ خارج کردیا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button