crossorigin="anonymous"> ہم محسن انسانیت خاتم النبین حضرت محمد مصطفے کا میلاد منانے والے ہیں۔ڈاکٹر عمران مصطفے کھوکھر - societynewspk

ہم محسن انسانیت خاتم النبین حضرت محمد مصطفے کا میلاد منانے والے ہیں۔ڈاکٹر عمران مصطفے کھوکھر

ہم محسن انسانیت خاتم النبین حضرت محمد مصطفےٰکا میلاد منانے والے ہیں،ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر

میلاد فاونڈیشن پاکستان کی31 جماعتیں یکم ربیع الاول سے 30 ربیع الاول جلوسوں و محافل، تیاریاں شروع، زاہد بلال قریشی

ملتان(سوسائٹی نیوز)

میلاد فاونڈیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس زاہد بلال قریشی صدر میلاد فاونڈیشن پاکستان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین مجلس عاملہ ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کہا کہ ہم کائنات کے سب سے بڑے محسن انسانیت خاتم النبین حضرت محمد مصطفےٰ ﷺکا میلاد منانے والے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے رحمتہ للعالمینﷺ بنا کر بھیجا ہم اس پر جتنا فخر کریں اور اللہ رب کریم کا شکر ادا کریں کم ہے آج بھی نبی رحمتﷺ کا میلاد اقوام عالم کیلئے امن، بھائی چارے اور رواداری کا پیغام ہے جسکو ہم میلاد منانے والے عام کر رہے ہیں۔ میلاد فاونڈیشن پاکستان میلاد منانے والوں کا خوبصورت گلدستہ ہے یہ گلدستہ اسلام اور پاکستان سے محبت کی خوشبو بکھیر رہا ہے۔

زاہد بلال قریشی صدر میلاد فاونڈیشن پاکستان نے کہا کہ میلاد فاونڈیشن پاکستان میں شامل 31جماعتیں حسب روایت یکم ربیع الاول سے 12ربیع الاول تک میلاد ریلیوں اور جلوس ہائے میلاد کا اہتمام کریں گیں اور 30ربیع الاول تک معمول کے ساتھ جلسوں و محافل میلادالنبیﷺ کا اہتمام کریں گیں تیاریاں شروع ہو چکی ہیں ہماری ہر جماعت اپنے اپنے طور پر بھرپور تیاری کر رہی ہے تاکہ جشن آمد رسولﷺ شایان شان طریقہ سے منایا جائے میلاد فاﺅنڈیشن پاکستان نے اپنی جماعتوں کے جلوسوں و محافل کے مسائل ملتان انتظامیہ کے سامنے رکھ دیئے ہیں امید کرتے ہیں وہ انکے حل کے لئے تعاون کریں گے،

اجلاس سے ڈاکٹر اشرف علی قریشی ایڈووکیٹ، حاجی اقبال عادل قادری، ڈاکٹر طیب ملک، اقبال یوسف نقشبندی،شیخ اظہر حسین،پیر ڈاکٹر مدنی رضوی، قاری اعجاز عطاری،عامرعلی وینس، علامہ ریاض نظامی، محمد زاہد ملک، محمد مکی قریشی، محمد تسلیم قریشی، صاحبزادہ محمد اشرف جعفری بخاری اور شرافت علی نے بھی خطاب کیا جبکہ شیخ محمد طیب، جواد بلال قریشی، عامر اقبال قادری، سردار عمر لاشاری، حمزہ یونس انصاری، مشہود بلال قریشی اور طلحٰہ یٰسین شریک تھے۔

 

ملتان : میلاد فاونڈیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر ، زاہد بلال قریشی، ڈاکٹر اشرف علی قریشی ایڈووکیٹ، حاجی اقبال عادل قادری، ڈاکٹر طیب ملک، اقبال یوسف نقشبندی،شیخ اظہر حسین،پیر ڈاکٹر مدنی رضوی، قاری اعجاز عطاری،عامرعلی وینس، علامہ ریاض نظامی، محمد زاہد ملک، محمد مکی قریشی، محمد تسلیم قریشی، صاحبزادہ محمد اشرف جعفری بخاری اور شرافت علی، شیخ محمد طیب، جواد بلال قریشی، عامر اقبال قادری، سردار عمر لاشاری، حمزہ یونس انصاری، مشہود بلال قریشی اور طلحٰہ یٰسین شریک ہیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button