یوم دفاع،6ستمبر ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنے آج کو ہمارے کل پر قربان کیا۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ

یوم دفاع،6ستمبر کا دن ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنے آج کو ہمارے کل پر قربان کیا۔
ملک ارشد اقبال بھٹہ
ملتان (سوسائٹی نیوز)
سٹی کونسل کے صدر ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا ہے کہ یوم دفاع 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا روشن دن ہے جب پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور شجاعت و سر فروشی کی لازوال تاریخ رقم کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 6 ستمبر کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا آج کے دن ہم ان شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن عزیز کی حرمت، آبرو، سلامتی اور تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دے کر قوم کو پیغام دیا کہ ہمارا خون اور جان پاکستان کے ذرے ذرے پر قربان ہے۔
ملک ارشد اقبال بھٹہ نے مزید کہا کہ آج کا دن ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے ہمارے کل کے لیے اپنا آج قربان کیا۔