آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات و تجارت کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔آسٹریلین ہائی کمشنر مسٹر نیل حاکنز کا سابق گورنر ملک رفیق رجوانہ سے ملاقات میں اظہار خیال

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات و تجارت کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔آسٹریلیین ہائی کمشنر مسٹر نیل حاکنز کا سابق گورنر ملک رفیق رجوانہ سے ملاقات میں اظہار خیال
ملتان( سوسائٹی نیوز )
آسٹریلین ہائی کمشنر مسٹر نیل حاکنز کی سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ ملاقات ہوئی۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات و تجارت کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار آسٹریلین ہائی کمشنر نے سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے دفتر میں ان سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور سفارتی روابط بڑھانے پر گفتگو ہوئی، ہائی کمشنر مسٹر نیل حاکنز نے رفیق رجوانہ سے پاکستان کی سیاست ،معشیت اور امن وایمان اور موجودہ صورتے حال پر تفصیلی بات چیت کی، جس پر ملک رفیق رجوانہ نے ہائی کمشنر کو کہا کہ ہمارے طلباء کو آسٹریلیا میں مزید تعلیمی سکالر شپ دیں اور انہیں مزید سہولتیں مہیا کی جائیں، اس موقع پر ملک آصف رفیق رجوانہ، ملک اعجاز رجوانہ ہمراہ موجود تھے۔
ملتان۔ سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر مسٹر نیل حاکنز ان کے دفتر میں ملاقات کر ر ہے ہیں، اس موقع پر ملک آصف رفیق رجوانہ، ملک اعجازرجوانہ ہمراہ موجود ہیں۔