مشیروزیراعلی طارق زمان گجر کا قصبہ مڑل،مرداں پور ہسپتالوں کا اچانک دورہ، غیر حاضر ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کیلئے سیکرٹری ہیلتھ کو خط لکھ دیا

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری طارق زمان گجرکا مرداں پور اور قصبہ مڑل کے ہسپتالوں کا اچانک دورہ،
سینئر عملہ غائب،ہسپتال دائیوں کے سپرد،مرداں پورہسپتال کے انچارج کسی کیس کی تفتیش کا بہانہ کر کے گھر بیٹھے رہے،تین بجے تک ہسپتال نہ پہنچے،
مشیر وزیر اعلیٰ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورسیکرٹری ہیلتھ کو کارروائی کے لیے خط لکھ دیا۔
ملتان (سوسائٹی نیوز)
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری طارق زمان گجر آج اچانک مرداں پور ہسپتال پہنچ گئے، ہسپتال میں علاج کے لیے کثیر تعداد میں لوگ موجود تھےمگر انچارج ڈاکٹر آفاق احمد غائب تھے، ایک دائی اور ایک نرس موجود تھیں، فون پر پوچھا گیا تو ڈاکٹر آفاق احمد نے بتایا کہ ایک قتل کے کیس کے سلسلے میں آیا ہوا ہوں، مشیر وزیر اعلیٰ نے تھانے بارے بوچھا تو کوئی جواب نہ دے سکے، پھر فون کر کے کہا کہ ابھی واپس آرہا ہوں مگر تین بچے تک ہسپتال نہ پہنچے۔
مشیر وزیر اعلیٰ نے اس غیر ذمہ داری پر ڈاکٹر آفاق کے خلاف کارروائی کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ،سیکرٹری ہیلتھ کو خط لکھ دیا۔
علاوزہ ازیں مشیروزیر اعلیٰ قصبہ مڑل بھی گئے یہاں پر ایک جونئیر ڈاکٹر اور ایک درجہ چہارم کا ملازم مریضوں کو دیکھ رہے تھے،پوچھنے پر کہا کہ ڈاکٹر صاحب کل آئیں گے آج چھٹی پر ہیں۔اس پر چودھری طارق زمان گجر نے اظہار ناپسندیدگی کیا اور کہا کہ دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر اور عملہ کی موجود گی بہت ضروری ہے، غریب لوگوں کی صحت سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے۔ہمارے مسیحا ذمہ داری کا ثبوت دیں، دور دراز دیہاتوں کے عوام کی خدمت ذمہ داری سے انجام دیں،اپنی دنیا اور آخرت سنواریں۔غیر ذمہ داری کسی صورت برداشت نہیں کریںگے۔
مرداں پور اور قصبہ مڑل کے ہسپتال میں آئے مریضوں اور ان کے لواحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کے کی صحت کے حوالے سے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔