crossorigin="anonymous"> چور چور کے نعروں سے نئے چیف آفیسر ضلع کونسل ملتان کا استقبال،ملازمین کا محبوب عالم کی تعیناتی پر شدید احتجاج - societynewspk

چور چور کے نعروں سے نئے چیف آفیسر ضلع کونسل ملتان کا استقبال،ملازمین کا محبوب عالم کی تعیناتی پر شدید احتجاج

چور چور کے نعروں سے ضلع کونسل ملتان کے نئے چیف آفیسر کا استقبال،

ضلع کونسل ملازمین کا نئے چیف آفیسر کیخلاف شدید احتجاج،

چیف آفیسر محبوب عالم بداخلاق اور کرپٹ آفیسر ہے, اس کا ٹرانسفر فوری منسوخ کیا جائے۔

ضلع کونسل ملازمین کا ڈپٹی کمشنر کو درخواست میں موقف

ملتان (سوسائٹی نیوز)

ضلع کونسل ملتان میں نئے چیف آفیسر محبوب عالم کی تعیناتی شدید متنازعہ ہو گئی۔ضلع کونسل ملازمین نے پہلے دن ہی محبوب عالم کی تعیناتی کیخلاف بھرپور احتجاج کیا۔

چیف آفیسر محبوب عالم جب ضلع کونسل آفس چارج سنبھالنے آئے تو ضلع کونسل ملازمین نے ان کیخلاف شدید نعرہ بازی اور ضلع کونسل آفس چور چور کے نعروں سے گونج اٹھا۔

ضلع کونسل کے ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ملتان کو درخواست میں موقف اختیار کیا کہ چیف آفیسر کی پوسٹ گریڈ19 کی ہے جبکہ محبوب عالم گریڈ 18 کا آفیسر ہے۔محبوب عالم نے سیاسی اثر و رسوخ سے اپنا تبادلہ اس سیٹ پر کرایا ہے جس کے وہ اہل بھی نہیں ہیں۔

قبل ازیں دسمبر 2021ء میں بھی ضلع کونسل ملازمین کے ساتھ بداخلاقی اور انتقامی کارروائیاں کرنے پر محبوب عالم کیخلاف ملازمین کے شدید احتجاج پر ان کا ٹرانسفر کر دیا گیا تھا۔اب ایک بار پھر سیاسی اثر و رسوخ کی بنیاد پر انہیں ضلع کونسل ملازمین کے سر پر مسلط کیا جار ہا ہے۔

ملازمین نے ڈی سی سے درخواست کی کہ محبوب عالم کا ٹرانسفر فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور ضلع کونسل میں گریڈ 19 کے اہل آفیسر کو تعینات کیا جائے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button