crossorigin="anonymous"> معروف کرکٹر جاوید میانداد ناساز طبعیت کے باعث نجی ہسپتال میں زیر علاج - societynewspk

معروف کرکٹر جاوید میانداد ناساز طبعیت کے باعث نجی ہسپتال میں زیر علاج

جاوید میانداد ناساز طبعیت کے باعث نجی اسپتال میں زیر علاج

  کراچی (سوسائٹی نیوز)

سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میاںداد کو ناساز طبعیت کے باعث نجی اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق لیجنڈری کرکٹر کے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جس کے بعد صورتحال کا اندازہ لگایا جاسکے گا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جاوید میانداد کا بلڈ پریشر کم ہوگیا تھا، وہ روڈ سیفٹی مہم میں شرکت کرنے جارہے تھے۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹر کو موٹروے پولیس کراچی کے تحت ٹول پلازہ پر تقریب میں شرکت کرنا تھی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button