crossorigin="anonymous"> جو بھی ان چوروں کو این آر او دے رہا ہے وہ ملک کا غدار ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کو چور نہ سمجھنا قیامت کی نشانی ہے۔ عمران خان - societynewspk

جو بھی ان چوروں کو این آر او دے رہا ہے وہ ملک کا غدار ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کو چور نہ سمجھنا قیامت کی نشانی ہے۔ عمران خان

جو بھی ان چوروں کو این آر او دے رہا ہے وہ اس ملک کا غدار ہے,

 نواز شریف اور آصف زرداری کو چور نہ سمجھنا قیامت کی نشانی ہے۔عمران خان

مردان(سوسائٹی نیوز)

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہےکہ جو بھی ان چوروں کو این آر او دے رہا ہے وہ اس ملک کا غدار ہے، اگر مجھ پر مقدمات بنائے اور جیلوں میں ڈالا تو میں زیادہ زور سے مقابلہ کروں گا۔مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں کرپٹ ہوتا تو آج دم دبا کر نواز شریف کی طرح ملک سے بھاگا ہوا ہوتا، چیلنج کرتا ہوں کسی وزیراعظم نے اتنا پیسا نہیں بچایا، جتنا میں نے بطور وزیراعظم بچایا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سوات اور قبائلی علاقے میں ہونے والی گڑبڑ کی ذمہ دار ہے، جب میری حکومت تھی ہم نے دہشت گردی پر قابو پالیا تھا، میں نے ہمیشہ کہا پاکستان کو امریکی جنگ نہیں لڑنی چاہیے تھی، پاکستان میں کوئی ٹی ٹی پی نہیں تھی، امریکی جنگ لڑی تو پاکستان میں دہشت گردی شروع ہوگئی، جب میری حکومت تھی میں نے ایک ڈرون اٹیک نہیں ہونے دیا، سرحدیں وفاق کے کنٹرول میں ہیں، لوگوں کو کیوں آنے دیا گیا؟

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کو بھی برہنہ کرکے تشدد کیا گیا، تمام اداروں سے کہتا ہوں غلط فہمی میں نہ رہیں کہ تشددکرکے عزت کرالیں گے۔انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمشنر چوروں کے ساتھ ملا ہوا ہے، مخالفین نے دس سے پندرہ ہزار جعلی ووٹوں کی پلاننگ کی ہوئی ہے، مخالفین کی جعلی ووٹوں کی پلاننگ کے باوجود انہیں شکست دیں گے۔

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کو چور نہ سمجھنا قیامت کی نشانی ہے۔

عمران خان نے مردان میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ زرداری اور شریف خاندان 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں، ان کی کرپشن کی وجہ سے سیاست میں آیا، مجھ پر ہر روزن ئی ایف آئی آر کٹتی ہے اور میں ضمانت لیتا ہوں، جس قوم پر چور مسلط ہوں اس کا کوئی مستقبل نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں 17 فیکٹریاں بنائیں، میں نے ساڑھے 3 سال میں دادا اور باپ کی زمین بیچی، کوئی ایک بتائے کہ میں نے ایک بھی فائدہ اٹھایا ہو، چیلنج کرتا ہوں کسی وزیراعظم نے آفس میں اتنا کم پیسہ خرچ نہیں کیا ہوگا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ تمام پاکستانیوں سے کہتا ہوں کہ یہ ملک کا فیصلہ کن وقت ہے، ہم نے اس وقت جہاد نہ کیا تو ان چوروں اور ان کے بچوں کی غلامی کریں گے، یہ قوم ایک مقروض اور غلام قوم بن جائے گی، ہم ان کے خلاف جہاد اور مقابلہ کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ آپ کو کال دوں گا عوام کا سمندر ہوگا، ملک کو حقیقی طور پر آزاد کریں گے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button