crossorigin="anonymous"> حکومت کی بڑی کامیابی، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل - societynewspk

حکومت کی بڑی کامیابی، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ  اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل ہوگیا، جولائی 2020میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 42کروڑ40 لاکھ ڈالرزتک جا پہنچا جبکہ جون میں 10کروڑ ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک 4ماہ میں کرنٹ اکاوَنٹ بیلنس سرپلس رہا جبکہ گذشتہ سال اسی مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 61 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھا، جس میں نمایاں بہتری آئی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button