پی ایس ایل کے میچز کے دوران عوام کو تکلیف سے بچائیں گے۔ رانا منصور الحق سی پی او ملتان

پی سی ایل میچز کے دوران عوام کو تکلیف سے بچائیں گے۔ رانا منصورالحق سی پی او ملتان
ملتان ( سوسائٹی نیوز )
چیف کوآرڈینیٹر مرکزی انجمن تاجران ملتان کینٹ غضنفر ملک ، مرکزی سیکرٹری جنرل معظم وحید خواجہ ، صدرخان پلازہ بلال احمد اور صدرخاور سنٹر کلب عابد خان پرمشتمل وفدنے سی پی او ملتان رانامنصورالحق سے ان کے دفترمیں پی سی ایل میچز کے شیڈول اور تاجران و شہریوں کےدرپیش مسائل اور تحفظات کےحوالہ سے خصوصی ملاقات کی ۔
سی پی او ملتان رانا منصورالحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہریوں کےجان ومال کا تحفظ اور فول پروف سکیورٹی انتظامات میرا نصب العین ہے پی سی ایل میچز کےروٹ کے حوالہ سے فوری اقدامات کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں شہریوں اور تاجروں کی شکایات کا فوری ازالہ ہوگا میچوں کے دوران شہریوں کی اذیت اور تکلیف کو ملحوظ رکھا جائیگا تاجر وفد نے پی سی ایل میچز کے دوران بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔