crossorigin="anonymous"> ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کاوشوں سےایم ڈی ایم ایس پارٹ ون کا امتحان ساوتھ پنجاب میں پہلی مرتبہ منعقد - societynewspk

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کاوشوں سےایم ڈی ایم ایس پارٹ ون کا امتحان ساوتھ پنجاب میں پہلی مرتبہ منعقد

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کاوشوں سےایم ڈی ایم ایس پارٹ ون کا امتحان ساوتھ پنجاب میں پہلی مرتبہ منعقد

ملتان(سوسائٹی نیوز)

نشتر ہسپتال ملتان کے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کاوشیں رنگ لے آئیں ۔ایم ڈی ایم ایس پارٹ ون کا امتحان ملتان ساؤتھ پنجاب میں پہلی دفعہ منعقد کیا گیا ہے ۔ جس میں ملتان سنٹر کے لیے بارہ سو سے زیادہ امیدواروں نے اپلا ئی کیا اور ایک ہزار ستر کے قریب امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔

ایم ڈی ایم ایس کے امتحانات کا انعقاد وائی ڈی اے ملتان کی سابقہ کابینہ و ڈاکٹر میاں محمد خضر نے دن رات انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔جس پر سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی ، پروفیسرڈاکٹر خالد مسعود گوندل وی سی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز وی سی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ کا اظہار تشکر کیا ۔جنہوں نے ملتان سنٹر کو خواب سے حقیقت میں بدلنے میں بھرپور ساتھ دیا اور اہم کردار ادا کیا۔

اس موقع پر وائی ڈی اے نشتر ہسپتال ملتان کے ڈاکٹر میاں محمد خضر کا کہنا تھا کہ ان شاءاللہ وائی ڈی اے ملتان کی سابقہ کابینہ و ٹیم ڈاکٹر کمیونٹی کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button