crossorigin="anonymous"> خواتین کیلئے روضہ رسول کی زیارت اور نماز کا وقت مقرر - societynewspk

خواتین کیلئے روضہ رسول کی زیارت اور نماز کا وقت مقرر

خواتین کیلیے روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور نماز کا وقت مقرر

مدینہ منورہ (سوسائٹی نیوز)

مسجد نبوی شریف ﷺ کی انتظامیہ نے ریاض الجنہ میں خواتین کے لیے زیارت اور نماز کا وقت مقرر کر دیا۔

انتظامیہ نے خواتین زائرین کے لیے ریاض الجنہ میں نماز اور زیارت کا شیڈول ترتیب دیا ہے۔

خواتین کے لیے ریاض الجنہ میں زیارت اور نماز کے دو وقت مقرر کیے گئے ہیں۔ خواتین کو دن اور رات میں زیارت و نماز کی ادائیگی کی اجازت ہو گی۔

انتظامیہ کے مطابق خواتین صبح چھ بجے سے دن 11 بجے تک اور رات ساڑھے نو بجے سے 12 بجے تک ریاض الجنہ میں زیارت اور نماز ادا کر سکتے ہیں۔

جمعہ کے روز مقررہ وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ جمعہ کے دن صبح 6 بجے سے 9 بجے اور رات ساڑھے نو بجے سے 12 بجے تک خواتین کو ریاض الجنہ میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button