crossorigin="anonymous"> مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے ہر طبقہ پریشان،حکومت فوری طور پر سستی بجلی کے منصوبوں پر کام شروع کرے۔سید جعفر علی شاہ - societynewspk

مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے ہر طبقہ پریشان،حکومت فوری طور پر سستی بجلی کے منصوبوں پر کام شروع کرے۔سید جعفر علی شاہ

 ملتان( سوسائٹی نیوز )

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ضلعی صدر جعفر علی شاہ ، سٹی صدر خالد محمود قریشی اورصدر اندرون شہر الحاج بابر علی قریشی نے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی مہنگائی کے تناسب سے ناکافی ہے ۔مہنگائی اور بجلی بلوں میں ٹیکسز کی بھرمار سے ہر طبقہ پریشان عوام مہنگائی کی چکی میں بُری طرح پس رہے ہیں ان حالات میں دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل تر ہو گیا ہے ۔

کاروباری سر گرمیاں سست روی کا شکار ہیں۔ حکومت مہنگائی کے خاتمہ اور سستی بجلی کے حصول کیلئے تھرمل پاور پلانٹ کے بجائے ہائیڈرل منصوبوں کے ساتھ سولر پاور منصوبوں سے بجلی بنائے تاکہ سستی بجلی سے ملکی انڈسٹری اور معیشت کا پہیہ چل سکے۔ اجلاس میں ملک عبدالغفار، سلیم بھٹی ، نفیس قریشی ، مدثر علی ، ملک یاسین، مزمل غوری ، رحمت بخاری، خواجہ مدثر اور علی رضا شریک تھے۔

اجلا س میں جعفر علی شاہ ، خالد محمود قریشی ، بابر قریشی ، ملک عبدالغفار، سلیم بھٹی ، نفیس قریشی ، مدثر علی ، ملک یاسین، مزمل غوری ، رحمت بخاری، خواجہ مدثر اور علی رضا شریک ہیں

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button